دنیا
12 جون ، 2012

شام مبصرین کو داخلے کی اجازت دے،بان کی مون

اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کی حکومت سے اقوام متحدہ کے مبصرین کو خفاء اور حمس شہر میں داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیاہے تاکہ وہ ان جگہوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے سکیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بانکی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خفاء میں صورتحال شدید کشیدہ ہے اور شہریوں کی جان کو خطرہ ہے حمس میں شام کی فوج کی شدید گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان کے امن منصوبے پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ۔ واضح رہے بین الاقوامی ثالثی کے نتیجے میں 12 اپریل سے نافذ العمل فائر بندی پلان کے باوجود شام بھر میں حکومتی دستوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :