09 جولائی ، 2016
وزیراعظم میاں نوازشریف نے نامورسماجی رہنماعبدالستار ایدھی کےانتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی پاکستان کاحقیقی اثاثہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کرنےوالی عظیم ہستی سےمحروم ہوگئے،اللہ تعالیٰ ایدھی صاحب کاسفرآخرت آسان کرے،انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاکرے،
انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستارایدھی پورےملک کاسرمایہ تھے۔