09 جولائی ، 2016
آل کراچی تاجر اتحادنے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔اولڈ سٹی ایریا کے تجارتی مراکز اور میڈیسن مارکیٹس آج بند رہیں گی۔
ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر جہاں ہر پاکستانی اور انسان دوست شخص افسردہ ہے وہیں تاجر برادری بھی اس موقع پر افسردہ اور دل گرفتہ ہے۔ اس لیے تاجر برادری نے آج یوم سوگ اعلان کیا ہے۔
عبدالستار ایدھی کے انتقال کے سوگ میں آج اولڈ سٹی ایریا کی میڈیسن مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔