پاکستان
09 جولائی ، 2016

ایدھی کے انتقال پر پشاور میں بھی ہر آنکھ پرنم

ایدھی کے انتقال پر پشاور میں بھی ہر آنکھ پرنم

 


دکھی انسانیت کے بے لوث اور عظیم سماجی کارکن اور قومی ہیرو عبدالستار ایدھی کے دنیا سے رحلت کر جانے پر پوری پاکستانی قوم کی طرح پشاور میں بھی ہر آنکھ پرنم ہے۔


عبد الستار ایدھی کوسراپا خدمت، دکھی انسانیت کا مسیحا، لاوارثوں کا وارث اور نہ جانے ایسے کئی القابات سے نوازا گیا، زندگی میں بھی ہر کوئی ان کی درازی عمر کے لیے دعا گو تھا اور آج ان کی رحلت پر بھی پشاور میں ہر ایک دکھی ہے اور مرحوم کے لیے دعا گو دکھائی دیتا ہے۔


درویش صفت انسان عبدالستار ایدھی زندگی میں تو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش تھے ہی، لیکن اپنی وفات کے دن بھی رضاکاروں کو فلاحی کام جاری رکھنے کی وصیت کر گئے اور یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایدھی فاؤنڈیشن کے تمام دفاترآج بھی کھلے ہیں، جہاں قرآن اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔


خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اس عظیم شخصیت کے انتقال پر تین روز ہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت قومی پرچم تین دن تک سرنگوں رہے گا۔

مزید خبریں :