11 جولائی ، 2016
سندھ حکومت نے بریڈنگ سیزن کے باعث دو ماہ کے لئے گہرے سمندر میں شکار پر پابندی لگارکھی ہے ۔سندھ میں تیز بارش پر چھوٹی کشتیوں میں جانے والے ماہی گیروں کو تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے ۔
سندھ میں طوفانی بارش کا امکان ہےلیکن چھوٹی لانچوں کے ماہی گیروں کو تاحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ۔حکومت سندھ نے بریڈنگ سیزن کے باعث دو ماہ کے لئے مچھلیوں کے شکار پر پابندی لگا رکھی ہے۔
سیکرٹری فشری سندھ کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں میں ماہی گیروں کو دو ماہ کی پابندی پر مراعات دی گئی تھی لیکن اس دفعہ 31 جولائی تک پابندی پر سختی سے عمل درآمد ہوگا ،جس سے مچھلوں کی افزائش میں 20 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔
سیکرٹری فشری کا کہنا ہے کہ بارشوں پر متعلقہ اداروں سے احکامات ملتے ہی چھوٹی کشتیوں کو بھی سمندر میںجانے سے روک دیا جائے گا ۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ سے صرف چھوٹی لانچوں پر روزگار کمانے کے لئے شکار کے لئے جارہے ہیں ۔