Geo News
Geo News

کھیل
13 جولائی ، 2016

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لارڈز ٹیسٹ کا کل سے آغاز

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لارڈز ٹیسٹ کا کل سے آغاز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے لارڈز ٹیسٹ سے ہورہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے پہلے چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔


پاکستانی ٹیم کے لیے خود کو ثابت اور 2010 کی تلخ یادوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کا وقت آگیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے اس سیریز کے لئے بھرپور تیاریوں میں حصہ لیا خوب ڈرلنگ اور پریکٹس کی کھلاڑیوں نے اس دوران ایک دوسرے کو خوب کانفیڈینس بھی دیا،مگر اب باری آگئی ہے اصل ایکشن کی جس کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے لا رڈز میں گھنٹوں بھرپور پریکٹس کی ۔


ویسے تو ہر ایک کی نظر پوری پاکستانی ٹیم پر ہے انگلش ٹیم کی توجہ کا مرکز محمد عامر ہیں اُن کی کارکردگی اس سیریز میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔لندن میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا پاکستان کے لئے ہمیشہ سے لکی رہا ہے ۔ 1954 سے 2010 تک کھیلے گئے 10 میچز میں سے آٹھ میں کامیابی حاصل کی ہے۔


جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لئے مصباح پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم لارڈز کی فاتح ثابت ہوگی ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔


 

مزید خبریں :