12 جون ، 2012
لاہور…سوئی گیس لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے حسن ٹاوٴن اور داروغہ والا میں کارروائی کر کے کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی ، ملزموں میں بااثر شخصیات شامل ہیں۔ لاہور ریجن ٹاسک فورس کی ٹیم نے انچارج شرافت علی کی سربراہی میں حسن ٹاوٴن اور داروغہ والا میں چھاپے مارے اور تین بڑی فیکٹریوں میں ماہانہ کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی۔ملوں کے ساتھ سیکڑوں گھروں میں بھی غیرقانونی کنکشن پکڑے گئے۔گیس حکام نے کنکشن منقطع کرنے کے بعد مقدمات درج کر لیے۔