13 جولائی ، 2016
پی سی بی نوٹس لے یا نہیں،بھڑکتے جوابات، بدلتے بیانات، شاہد آفریدی اکثر ہی تنازعات میں گھرے نظر آتے ہیں، ان کا جارحانہ مزاج کئی بار ان کے گلے پڑا ہے۔
کیا کہنا ہے ،کیا کرنا ہے، تولے بغیر بولنا،سوچے بغیر بیان دینا،آفریدی لالہ کی تو جیسے عادت ہے،تنقید کرو تو بھڑک جاتے ہیں، کبھی صحافیوں پر چڑھائی کی تو کبھی اپنے سینئیرز کو ہی سنائیں،کہا کہ ’’میڈیا میں بڑے ہیکل اینڈ جیکل اور مسٹر بین ہیں جو بڑی ایکٹنگ کرتے ہیں، جیسے ان کے دور میں ٹیم ہاری ہی نہیں‘‘۔
بوم بوم آفریدی کے جارحانہ بیانات اکثر ہی ان کے گلے پڑتے ہیں، کبھی بھارت جاتے ہیں تو پاکستانی فینز کی محبت بھول جاتے ہیں،صرف یہی نہیں آفریدی لالہ اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر بھی ایسے ریورس سوئپ شاٹ لگاتے ہیں کہ سب حیران ہوجاتے ہیں۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو آخری ٹورنامنٹ کہا ، انہوں نے کہا کہ ’’ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،میں لیگ اور کاؤنٹی انجوائے کرنا چاہتا ہوں‘‘،لیکن بعد میں کیسی ریٹائرمنٹ اور کون سا بیان۔