Geo News
Geo News

پاکستان
12 جون ، 2012

شکیل آفریدی کی سکیورٹی کے مناسب انتظامات ہیں،بشیر بلور

پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے ایک مرتبہ پھریقین دہانی کرائی ہے کہ سنٹرل جیل پشاورمیں ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کا ناخوشگوارواقعہ رونماہونے کے امکانات نہیں ہیں۔خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کی رکن نگہت اورکزئی نے کہا کہ سنٹرل جیل پشاورمیں ڈاکٹرشکیل آفریدی کی موجودگی سے بنوں جیل جیسا واقعہ رونماہو نے کا خدشہ ہے۔لہٰذاڈاکٹرشکیل آفریدی کوپشاورسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجائے۔اس موقع پرسینئروزیربشیراحمدبلورنے کہاکہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹرشکیل آفریدی کو پشاورکے قلعہ بالاحصارمنتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔بشیراحمدبلورنے کہاکہ پشاورسنٹرل جیل کی سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور بنوں جیل جیساواقعہ رونماہونے کاامکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :