12 جون ، 2012
پشاور…پشاورخود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کر لی گئی ہے۔ اور انھیں انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔پشاورکے علاقہ بازید خیل میں دہشت گردی کی کارروائی میں امن لشکر کے سربراہ فہیم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اسپیشل پولیس فورس کے دو اہلکار شہید ہوئے۔ جبکہ دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔