13 جون ، 2012
لاہور ... لاہور میں ایک پلازے میں آگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا،ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے بجلی کے بار آنے اور جانے کی وجہ سے آتش ذدگی کے واقعات ہورہے ہیں۔لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کے ایک پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پلازے کے دوسرے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائربریگیڈ اور ریسکیو کے عملہ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ آگ لگنے کی کیا وجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے بار بار آنے اور جانے سے بجلی کے کنکشن ڈھیلے ہو جاتے ہیں جو آتشزدگی کا باعث بنتے ہیں۔