دنیا
16 جولائی ، 2016

ترکی میں فوج کے اقتدار پر قبضے کی اطلاعات

ترکی میں فوج کے اقتدار پر قبضے کی اطلاعات

 


ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔


ترک میڈیا کے مطابق فوجی ٹینک استنبول کےاتاترک ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔ جبکہ سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کردی گئی ہے۔


ترک میڈیا کے مطابق ترک فوج نےایوان صدرکوگھیرےمیں لےلیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کی حکمرانی قائم رہے گی۔


دوسری جانب ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فوج کےایک گروپ نےاقتدارپرقبضہ کرنےکی کوشش کی اور حکومت کاتختہ الٹنےکی سازش ناکام بنادی گئی۔


ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فوج کےایک گروپ نےغیرقانونی اقدام کیا،فوج کےجس گروپ نے کارروائی کی ہےاسےبھاری قیمت چکاناپڑےگی۔

مزید خبریں :