16 جولائی ، 2016
امریکی صدر اوباما نے ترکی میں تشدد اور خونریزی سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ترکی کی منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیں ۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ ترکی کی منتخب جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ترکی میں بغاوت پر شدید تشویش ہے۔
جان کیری نے کہا کہ تمام گروپ سفارتی مشنوں اور شہریوں کی سلامتی کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں امریکی شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ پر توجہ مرکوز ہے۔
امریکا نے ترکی میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے اور انہیں گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
ادھر امریکی حکام نے کہا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت سےداعش کےخلاف آپریشن متاثرنہیں ہوگا اورترک فوجی ایئربیس سےداعش کےخلاف حملےجاری رہیں گے۔