16 جولائی ، 2016
بحریہ ٹائون کے ملک ریاض کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان سمیت کسی کو بھی علاج کے لیے لندن جانے کی ضرورت پیش نہ آئے، اسی لیے وہ پاکستان میں یورپ کے معیار کے اسپتال بنا رہے ہیں۔
لندن میں ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کے نئے اسپتال میں علاج کی سہولتوں کو یقینی بنانے اور ڈاکٹروں کو پاکستان میں کام کرنے پر آمادہ کرنےکے لیے ملاقات کی ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی اسپتالوں کو یورپ کے معیار کا بنانا چاہتےہیں، بحریہ ٹاؤن کے اسپتالوں میں اعلیٰ معیار کا علاج اور ملازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ڈاکٹر پاکستان جانے کے لیے تیار ہو گئے ہیں، بحریہ اسپتال میں اسپائل ، نیوروسرجری کی سہولیات فراہم کررہےہیں۔