17 جولائی ، 2016
محافظ ہی لٹیرے بن گئے، جیکب آباد کے 3 دوست کراچی میں اپنے دوست عبدالحق کے ساتھ جائداد خریدنے آئے، صدر پہنچ کر انہوں نے ہوٹل میں رہائش اختیار کی، کھانا کھاتے ہوئے اینٹی کار لفٹنگ سیل شریف آباد کی ٹیم نے 12 جولائی کوانہیں اغوا کیا ، 2دن تک تشدد کیا اور ڈرا دھمکا کر وصول 20 لاکھ روپے وصول کئے۔
رہائی پانے کے بعد عبدالحق نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ سے تحریری شکایت کی جس پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرادیا اورڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کو انکوائری افسر مقرر کردیا ۔حکام کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔