18 جولائی ، 2016
لاہور میں رات کےوقت کھل کر برسنے والی بارش سے موسم تو قدرے بہترہوگیاتاہم دیواریں اور چھتیں گرنےسے3بچوں سمیت5 افراد جاں بحق اور ماں بیٹے سمیت9 افراد زخمی ہوکراسپتالوں میں پہنچ گئے،شبلی ٹاؤن میں جاں بحق 3بچوں کےورثاء نےاحتجاج کرتےہوئےبند روڈ بلاک کر دی۔
لاہوراورگردونواح میں رات کو ہوئی موسلادھاربارش،چھتیں اوردیواریں گرنےسےکئی گھرانوں میں صفِ ماتم بچھ گیا، شبلی ٹاؤن میں علی الصبح دیوار گرنےسےمدرسے سے واپس آنےوالے3بچے عمر ،مہک اور حمزہ جاں بحق جبکہ آفاق نامی بچہ زخمی ہو گیا،چاروں بچوں کی عمریں 5سے10سال کےدرمیان ہیں، میتیں گھروں میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔
لواحقین بچوں کی میتیں اٹھاکرگلشن راوی کےقریب بند روڈ پرپہنچ گئے،جہاں انہوں نے میتیں سڑک کے درمیان رکھ کرشدید احتجاج کیا۔ لواحقین کا مطالبہ تھا کہ جانوروں کے جس باڑےکی دیوار گری،اس کےمالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
بارش کے دوران اچھرہ اور ملتان چونگی میں بھی 2 چھتیں گرنے سے2افراد جاں بحق جبکہ ماں بیٹےسمیت8 افرادزخمی ہوئے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورمیں61ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی،اگلے48گھنٹوں کے دوران بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنےاور مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔