18 جولائی ، 2016
تحریک انصاف کے مقتول ایم پی اے سورن سنگھ کے بیٹے اجے سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پیکیج انھیں اب تک نہیں ملا۔
اجے سنگھ کا کہنا ہے کہ والد کے قتل سے ان کا خاندان بے آسرا ہو گیا ہے،گھر کا خرچہ ماموں برداشت کر رہے ہیں۔ جیو نیوز سےگفتگو میں اجے سنگھ نے کہا کہ ان کے لیے سیکورٹی مسائل اب بھی موجود ہیں۔
رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر بونیر سکندر ذیشان نے کہا کہ ضلعی حکومت نے سورن سنگھ کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دیے تھے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کےایم پی اے سورن سنگھ کو22 اپریل کو بونیر کے علاقے پیر بابا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔