18 جولائی ، 2016
کراچی میں انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس میں دو ملزمان کو 22 جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
گلبرگ پولیس نے ملزم ریحان اور ذیشان کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان کو رینجرز کی سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔
ملزمان پرانسپکٹر توفیق زاہد کو 23اپریل 2004کو ٹارگٹ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے اور ان کا تعلق تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 22جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پولیس کے مطابق لزمان کراچی یونیورسٹی کے ملازم ہیں۔