18 جولائی ، 2016
لارڈز کے میدان میں پاکستانی شاہینوں کی شاندار پرواز کی، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے میچ جیتنے کے بعد فتح کا انوکھا جشن منایا، پش اپ لگا کر دنیا بھر کو نیا ٹرینڈ دے دیا۔
جیت کا جشن،شاہینوں کی لارڈز کے میدان میں شاندار فتح،پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ ہی بدل ڈالی، نہ صرف ناکامیوں کے داغ دھوئے، بلکہ دنیا کو فتح کے جشن کا نیا ٹرینڈ بھی دے دیا، پہلی اننگرز میں کپتان مصباح الحق نے سینچری مکمل ہونے پر پاک فوج کے ٹرینر کو سیلوٹ پیش کیااور پھر لگائےپش اپس۔
کپتان نے پش اپس لگائے تو ٹیم نے بھی بھرپور ساتھ دیا، میچ جیتنے کا جشن خوب ٹشن میں منایا،جشن کا یہ وکھرا انداز سب کو بھایا اور پھر ہر کوئی پش اپس لگاتا نظر آیا۔
یہ مناظر ایسے جوشیلے تھے کہ گھر بیٹھے احمد شہزاد نے بھی پش اپس کی ویڈیو بنائی اور شیئر کرکے فتح کی خوشی میں شریک ہوئے ۔
پھر تو کیا کراچی کیا لاہور اور کیا پورا پاکستان، پش اپس کا ٹرینڈ لندن بھی پہنچا، لندن والوں نے بھی جیت کا جشن، پش اپس لگاکر منایا،لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح کو عالمی میڈیا نے بھی شاندار کوریج دی۔