Geo News
Geo News

دنیا
20 جولائی ، 2016

شیو سینا کے انتہا پسندوں کا مسلمان ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد

شیو سینا کے انتہا پسندوں کا مسلمان ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد

 


بھارتی پنجاب میںشیو سینا کے انتہا پسندوں نے مسلمان ٹرک ڈرائیوروں کو بھی نہ چھوڑا، بھارت ماتا کی جے اور پاکستان مخالف نعرے لگانے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔


ذرائع کے مطابق مسلمان ٹرک ڈرائیور بھارتی پنجاب سے مقبوضہ کشمیر جا رہے تھے جب انھیں روکا گیا، مسلمان ڈرائیوروں کو ٹرک سے اتار کر بھارت ماتا کی جے اور پاکستان مخالف نعرے لگانے کو کہا گیا۔


ڈرائیوروں کی جانب سے انکار پر شیو سیناکے انتہا پسندوں نے ان کوپکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔


واقع کے بعد مقامی پولیس کی جانب سے شیو سینا کے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :