20 جولائی ، 2016
بھارت میں ملازمین کو چھٹی کا بہانہ مل گیارجنی کانتھ کی فلم ’کبالی‘کی ریلیز پر بھارتی کمپنیوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔
تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی ریلیز کے قبل دو سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی نئی فلم’کبالی‘کا جہاں مداحوں کو شدت سے انتظار ہے وہیں اب اس فلم کی ریلیز پر کئی کمپنیوں نے تعطیل کا اعلان بھی کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کی نئی فلم کابلی کی ریلیز کے موقع پرکچھ کمپنیوں نے 22 جولائی کو اپنے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت میں فینڈس نامی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ رجنی کانت کی فلم کی ریلیز کے موقع پر تعطیل ہوگی اوراس کی وجہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں چھٹی کی درخواستوں کے ڈھیر سے بچنا ہے۔
کمپنی مالکان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کمپنی کے ملازمین کو فلم کے مفت ٹکٹ بھی فراہم کریں گے۔
دوسری طرف چنائی میں موجود رجنی کانت کے پرستاروں نے ریاست میں سرکاری تعطیل کی درخواست بھی کی ہے۔