20 جولائی ، 2016
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات حکومتی اور انتظامی معاملہ ہے ایک دو روز کی تاخیر اچنبھے کی بات نہیں۔
حیدرآبا دمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی آپریشن کی منظوری وزیراعظم اور تمام جماعتوں نے دیہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کراچی جیسے حالات نہیںلاڑکانہ کے واقعہ کو بنیاد بنا کر سندھ میں آپریشن نہیں کرسکتے ۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا پہلے بھی رینجرز کے اختیارات میں دو تین دن لگے تھے، مگر وہ کارروائیاں کرتے رہے تھے۔ ان کی وہ کارروائیاں غیر آئینی نہیں تھیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے مخالف نہیںاس معاملے پر شکوک و شبہات پیدا کئے جارہے ہیں۔ ایک دو دن کی تاخیر اچنبھے کی بات نہیں۔