20 جولائی ، 2016
سندھ میں رینجرز اختیارات کا معاملہ لٹک گیا ہے اور اختیارات کی مدت ختم ہوئے12گھنٹے گزر گئےہیں لیکن تاحال وزیراعلیٰ نےاختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔
سندھ میں رینجرز کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑا ہوگیا ہے ۔
اس وقت دبئی میں موجود سابق صدر آصف زرداری نے سندھ کے موجودہ حالات پر مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے علاوہ وزیرداخلہ سہیل انور سیال کو دبئی طلب کر لیا ہے ۔