13 جون ، 2012
کراچی…یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں چار روپے فی کلوگرام کمی کر دی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق اسٹورزپرگھی کی قیمت 164 روپے فی کلوگرام سے کم کرکے 160 روپے جبکہ یوٹیلیٹی کوکنگ آئل کی قیمت 166 روپے سے کم کر کے 162 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کااطلاق فوری طورپرکردیاگیاہے۔حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اعلان عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں ہونے والی کمی کے باعث کیاگیاہے۔