20 جولائی ، 2016
دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ سے 50فلیٹوں کو نقصان پہنچا،آگ دبئی میں میرینا کے علاقے میں واقع 76منزلہ عمارت سلفا لگژری اپارٹمنٹ میں لگی تھی۔
37ویں منزل پر لگنے والی آگ نے 15منزلوں کولپیٹ میں لے لیا، آگ سے50فلیٹ متاثر ہوئے ہیں، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
دبئی شہری دفاع کے محکمے نے متاثرہ عمارت سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور فائر بریگیڈز نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔