21 جولائی ، 2016
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بھی انیس قائم خانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔
ڈاکٹر عاصم کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بھی پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔
اس سے پہلے 19 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا تھا ۔