پاکستان
21 جولائی ، 2016

قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید 6 افراد شامل تفتیش

قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید 6 افراد شامل تفتیش

فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے ملزم کے ساتھ رابطے میں رہنے والے 6 افراد کو شامل تفتیش کر لیاہے ۔


پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وسیم قندیل بلوچ کو قتل کرنے کی نیت سے ہی ملتان آیا تھا جس میں وہ کامیاب بھی ہوا ۔


واردات سے قبل ملزم ڈیرہ غازی خان کے 6 افراد کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا جن کو پولیس نے شامل تفتیش کر لیا ہے اور ان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی امید بھی ہے۔


تفتیشی ٹیم نے قندیل بلوچ کے محلہ داروں کے بھی بیانات قلمبند کر لئے ہیں اور مقتولہ کے والد عظیم بلوچ اور ماں انور مائی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے ۔


پولیس کے مطابق قندیل کا قتل ایک فرد نے نہیں کیا اس قتل میں کوئی اور بھی ملوث ہو سکتا ہے جس کی لیئے تحقیقات جاری ہیں ۔


 

مزید خبریں :