13 جون ، 2012
طرابلس… لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں ریڈکراس کے دفتر پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں ریڈ کراس کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ بدھ کو علی الصبح ہوا۔ یہ واضح نہیں کہ دفتر پر راکٹ داغا گیا یا اس کی عمارت کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی رہائش ریڈ کراس کے دفاتر کے قریب ہے۔ لیبیا میں ریڈ کراس پر ایک ماہ سے کم عرصے میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔