13 جون ، 2012
لندن … وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج نے برطانوی سپریم کورٹ کے اپنے سویڈن بیدخلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ دو ہفتے قبل برطانوی سپریم کورٹ کے ججوں نے اس کے ان دلائل کو 5-2 کی اکثریت سے مسترد کر دیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کی بیدخلی کیلئے یورپی حراستی وارنٹ بلاجواز ہیں۔ تاہم عدالت نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ وہ چودہ دن کے اندر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق کمپیوٹر ہائیکر کو 2010ء میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب وکی لیکس نے امریکی خفیہ دستاویزات کی ویڈیو جاری کرنا شروع کی۔ یاد رہے کہ جولیان آسانج پر اپنی دو ساتھی خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام کے تحت برطانیہ میں مقدمہ چلایا جارہا ہے تاہم جولیان آسانج نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی ہے۔