Geo News
Geo News

دنیا
23 جولائی ، 2016

شامی شہر حلب میں 3ماہ میں 950شہری ہلاک

شامی شہر حلب میں 3ماہ میں 950شہری ہلاک

 


شمالی شامی شہر حلب میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 950سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔


سیریئن آبزرویٹری کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کو حکومتی دستوں اور باغیوں نے ایک دوسرے سے بدلہ لینے کی غرض سے قتل کیا۔


ان میں سے 500سے زائد فوجی بمباری اور فضائی کارروائیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ حکومت مخالفت دستوں کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے۔


حلب 22اپریل سے ایک مرتبہ پھر لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس شہر کا کچھ حصہ اسد کے دستوں اور کچھ دمشق حکومت کے مخالفین کے زیر قبضہ ہے۔

مزید خبریں :