Geo News
Geo News

پاکستان
24 جولائی ، 2016

حافظ آباد: نوجوان پر تشدد کرنیوالے تمام ملزمان گرفتار

حافظ آباد: نوجوان پر تشدد کرنیوالے تمام ملزمان گرفتار

 


حافظ آباد میں نوجوان تنویر پر تشدد کرنے والے تمام پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ بھی کی تھی، دو ماہ سے لاپتا تنویر کا بھی پتا چل گیا۔ پولیس کے مطابق تنویر خاتون سے زیادتی کے کیس میں جیل میں بند ہے۔


گرفتار ملزمان نے بیان دیا ہے کہ تنویر ان کے گھرٹی وی چوری کرنے آیا تھا،اس لیے اس پر تشدد کیا اور یہ واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے،تنویر کے والدین نے الزام لگایا تھا کہ مقامی زمیندار نے ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ تنویر پرایک ماہ قبل گوجرانوالہ کے تھانا کوٹ لدھا میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے اور وہ اس کیس میں گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں قید ہے ۔

مزید خبریں :