Geo News
Geo News

دنیا
25 جولائی ، 2016

چین :بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 114 ہوگئی

چین :بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 114 ہوگئی

 


چین کے صوبے ہیبی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 114 ہوگئی جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں ۔


چین کے شمالی صوبے ہیبی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، مختلف علاقوں میں ٹریفک ، مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔


حکام کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث 53 ہزار مکانات تباہ ہو گئے اور7 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا، اسطرح معیشت کو براہ راست 16 ارب ین کا نقصان پہنچا ہے ۔


حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور3 لاکھ سے زائدافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :