13 جون ، 2012
جعفرآباد…جعفرآباد اور نصیرآباد میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر ہونے والے شیلٹرز میں خرد برد کا انکشاف۔ذرائع کے مطابق جعفرآباد اور نصیرآباد میں سیلاب متاثرین کے لئے غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے مبینہ طور پر شیلٹرز کی تعمیر میں کروڑوں روپوں کا خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر سرکاری تنظیمیں مبینہ طور پر شیلٹرز کی تعمیر کے لئے کھدائی کرکے فرار ہوگئی ہیں۔ جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر نصیرخان ناصرنے بھی کاروائی کا حکم دے دیاہے۔ غیر سرکاری تنظیموں کو شیلٹرزکرنے تھے۔ جن میں فی سیلاب متاثرہ کے لئے ایک کمرہ ،کچن اور باتھ روم تعمیر کرنا تھا۔