13 جون ، 2012
ممبئی …شہنشاہ غزل مہدی حسن کے انتقال پر بولی ووڈ فن کاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہ رخ خان کامہدی حسن کے انتقال پراظہارافسوس کا اظہار کرتے ہو ئے بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔انوپم کھیرنے بھی مہدی حسن کے انتقال پراظہارافسوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ مہدی حسن کوسننے کیلئے ان کے کنسرٹ میں دیوارپھلانگ کرگیاتھا۔دلیرمہدی نے بھی انتقال پر افسوس کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مہدی حسن کی آوازکوصدیوں تک عوام بھلا نہیں پائیں گے۔