Geo News
Geo News

پاکستان
13 جون ، 2012

وزیر اعظم سے وفاقی وزیر بابر غوری اور ندیم احسان کی ملاقات

وزیر اعظم سے وفاقی وزیر بابر غوری اور ندیم احسان کی ملاقات

اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کومتحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم پی اے کے بھائی کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر بابر خان غوری اور وزیر مملکت ندیم احسان نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پرائم منسٹرہاوس میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق بابر خان غوری نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کو ٹارگٹ کرنے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے باورکرایاکہ ان ایم کیوایم کے کارکن مزیدظلم برداشت کرنے کوتیارنہیں ۔ جس پر وزیر اعظم نے وزیراعلیٰسندھ کوفون کرکے ایم کیوایم کے تحفظات دورکرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :