26 جولائی ، 2016
فش ہاربر میں یکم اگست سے نیا فشنگ سیزن خطرے میں آگیا، مچھلی کی بوٹوں کو برف ترسیل کا راستہ بند کر دیا گیا۔
یہ بات صدر برف ڈیلرز ایسو سی ایشن نثار محمد نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے سالہا سال سے استعمال ہونے والا برف ترسیل کا راستہ بغیر کسی وجہ کے روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے سیزن سے 10 دن قبل لانچوں میں بڑے پیمانے پر برف ڈالی جاتی ہے ، انہوں نے بتایا کہ کل سے راستہ روکنے کیخلاف مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
دوسری طرف صدر ٹرالرز ایسو سی ایشن سرور صدیقی نے بتایا کہ راستہ روکنے کی کوئی منطق نہیں اگر لانچوں کو برف نہ ملی تو نیا سیزن ٹھپ ہو جائیگا اور ایکسپورٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔