دلچسپ و عجیب
13 جون ، 2012

مخصوص وینڈنگ مشین : مشروب نکالنے کیلئے رقم نہیں مضبو ط کندھے کی ضرورت

مخصوص وینڈنگ مشین : مشروب نکالنے کیلئے رقم نہیں مضبو ط کندھے کی ضرورت

بیونس آئرس …ارجنٹا ئن میں ایک ایسی منفر وینڈنگ مشین متعارف کر وائی گئی ہے جس میں سے مشروب کا ڈبہ نکالنے کیلئے کندھے کا طا قتور ہو نا بہت ضروری ہے ۔اس وینڈنگ مشین میں سکہ ڈالنے کے بعد مشروب با ہر نکالنے کیلئے استعما ل کنندہ کو اسے اپنے کندھے سے ایک زور کا دھکا لگانا پڑتا ہے ورنہ ایسا نہ کر نے پر آپ پیاسے ہی رہ جائیں گے ۔ پیاس بجھانے کیلئے اتنی مشقت کر نا کہاوتوں میں تو سنا ہی تھا لیکن اب یہ حقیقت ہے کہ اس دلچسپ وینڈنگ مشین کو نو جوان تفریح اور اپنی جسمانی طاقت کا مظاہرہ کر تے ہو ئے استعما ل کر رہے ہیں۔بس ایک زور کا جھٹکا اورمشروب آپ کے ہاتھ میں۔

مزید خبریں :