26 جولائی ، 2016
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی ہلاکتوں پر تشویش ہے۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی ، نتیجہ خیز اور جامع مذاکرات چاہتا ہے اور پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔