13 جون ، 2012
میانوالی… میانوالی تھانے میں ایس ایچ او کے ذاتی ملازم نے ایک بچے کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،میانوالی موسیٰ خیل کے رہائشی غلام محمد کے مطابق ا سکا 11 سالہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ایس ایچ او کے ذاتی ملازم اسے ورغلا کر کوارٹر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمہ درج کرانے سے روکنے کیلئے دھمکیاں دے رہی ہے،آئی جی پنجاب تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔