دلچسپ و عجیب
28 جولائی ، 2016

نوجوان کا انوکھا کارنامہ، پہاڑ کی چوٹی پر گاڑی پارک کردی

نوجوان کا انوکھا کارنامہ، پہاڑ کی چوٹی پر گاڑی پارک کردی


سعودی نوجوان نے ساڑھے 11 ہزار فٹ بلند پہاڑی چوٹی پر گاڑی پارک کردی۔ واقعہ کی جاری کردہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔


سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ساڑھے 11ہزار فٹ کی بلندی پر واقع پہاڑ کی ایک چوٹی پر اپنی گاڑی پارک کر ڈالی۔


نوجوان کی ذرا سی غلطی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی تاہم سوشل میڈیا پر اس کی مہارت کی دھوم مچی ہوئی ہے۔


دوسری جانب سعودی اخبارات میں نوجوان کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نوجوانوں کو اس قسم کے کرتب دکھانے سے منع کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :