Geo News
Geo News

پاکستان
13 جون ، 2012

امریکی کانگریس کے وفدکی صدر زرداری سے ملاقات

 امریکی کانگریس کے وفدکی صدر زرداری سے ملاقات

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی اعتماد ، خود مختاری کے احترام اور باہمی تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انھوں نے ایوان صدر میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی کانگرنس کے وفد کی قیادت ٹوڈ پلیٹس نے کی جبکہ وفد میں ایوان نمائندگان اراکین اسٹیفن لینچ ، گلین تھامسن ، ٹام مرینو، جان فلیمنگ اور جیک کنگسٹن شامل تھے۔

مزید خبریں :