Geo News
Geo News

پاکستان
30 جولائی ، 2016

سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکا قتل، بیوی زخمی

سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکا قتل، بیوی زخمی

 


سانگھر میں پسند کی شادی جرم بن گئی ،لڑکی کے رشتےداروں نے لڑکے کو قتل کردیا ،لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،لڑکی کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔


سانگھڑ سے قریب گاؤں چک 10 میں پسند کی شادی کرنے پرلڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے قتل اوراس کی بیوی کو زخمی کردیا ۔


مقتول کے والد سردار احمد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے نے 3ماہ قبل قریبی گاؤں کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی ۔زخمی لڑکی کا کہنا ہے کہ رات چند افراد اس کے گھر میں گھس گئے اور اسے زخمی اور اس کے شوہر کو قتل کردیا۔


زخمی کو سول اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔


منگلی پولیس نے قتل کے شبہ میں لڑکی کے بھائی شاہد علی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :