31 جولائی ، 2016
خیبر پختونخوا میں جولائی کے دوران بارشوں، سیلاب، اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 61 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 77 گھروں کو مکمل یا جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں جولائی کے دوران بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں صوبے بھر کے 61 افراد جاں بحق جبکہ 34 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث29 گھر مکمل تباہ جبکہ 48 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان چترال میں ہوا، جہاں سیلاب کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ کے مطابق چترال میں سیلاب کے باعث 20 گھر مکمل تباہ جبکہ 35 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔