Geo News
Geo News

پاکستان
01 اگست ، 2016

پشاور : پولیس کا سرچ آپریشن، 57 افراد گرفتار

پشاور : پولیس کا سرچ آپریشن، 57 افراد گرفتار

 


پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران 39 مشتبہ سمیت 57 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی گئی ہے۔


سرچ آپریشن پشاور میں تھانہ پھندو ، فقیر آباد اور شاہ قبول کی حدود میں کئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن میں 7 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے اور کرایہ دار کے کوائف مکمل نہ کرنے والے 11 افراد کو شامل ہیں ۔


گرفتار افراد کے قبضے سے 2 شارٹ مشین گن، ایک کلاشنکوف 10 پستول، اور سیکڑوں کارتوس قبضے میں لئے گئِے ہیں، پولیس کے مطابق قبضے میں لئے جانے والا اسلحہ غیر قانونی ہے جبکہ منشیات اور شراب بھی گرفتار افراد سے برآمد ہوئی ہیں۔


پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیا ہے جنھیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :