Geo News
Geo News

پاکستان
01 اگست ، 2016

کراچی : جشن آزادی کی تیاریاں، سبزپرچم کی بہار

کراچی : جشن آزادی کی تیاریاں، سبزپرچم کی بہار

 


اگست کا مہینہ شروع ہوا،سبز ہلالی پرچموں کی بہار چھاگئی، کراچی میں 14 اگست کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوگئی ہیں۔


جھنڈیاں،بیجز، چوڑیاں، ٹوپیاں، شرٹس سب کچھ سبز ہلالی پرچم کے رنگ میںرنگ گیا ہے، 14 اگست کی آمد سے قبل شہر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔


دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہونے کی وجہ سے لوگ جشن آزادی جوش خروش سے منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔


بچے ہوں یا بڑے سب ہی آزادی کی خوشیاں منانے کو بے تاب نظرآتے ہیں، بچے جھنڈیوں سے گھر سجانے کے لیے ابھی سے خریداری کررہے ہیں،شہری کہتے ہیں کہ آزادی کا جشن پوری قوم مل کر منائے گی ۔

مزید خبریں :