02 اگست ، 2016
رحیم یارخان میں ٹارچرسیل چلانے والے ملزمان کی پشت پناہی کے الزام میں تھانہ بی ڈویژن کے تمام عملے کو معطل کردیا گیا ، معطل اہلکاروں میں تھانےکےایس ایچ او سمیت22اہلکار شامل ہیں۔
ڈی پی او ذیشان اصغر کے مطابق تھانابی ڈویژن کے ایس ایچ او شبیراحمد کی جگہ اسد اللہ مستوئی کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ زاہد محمود کی جگہ محمد ناصر ہیڈ محرر مقرر کیے گئے ہیں ۔
ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹارچرسیل کاازخود نوٹس لیاہے۔
رحیم یارخان کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں کامران عرف کامی شاہ نے پولیس اور سیاسی شخصیات کی پشت پناہی میں ٹارچر سیل قائم کر رکھا تھا جہاں لوگوں کو شدید تشدد کا نشانا بنایا جاتا تھا اور اس ٹارچرسیل کی خبر جیو نیوزنےنشرکی تھی۔