کاروبار
14 جون ، 2012

توانائی کے منصوبوں میں نجی شعبے کو آگے لایا جارہا ہے، شہبازشریف

توانائی کے منصوبوں میں نجی شعبے کو آگے لایا جارہا ہے، شہبازشریف

لاہور… پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں میں نجی شعبے کو آگے لایا جا رہا ہے۔ مینارِ پاکستان ٹینٹ آفس میں توانائی کے شعبے میں پیش رفت کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت شمسی توانائی، بائیو گیس اور کوئلہ کے منصوبوں کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،ان کاکہناتھا کہ ان کی حکومت لوگوں کو گھریلو استعمال کے لیے سولر پینلز رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گی، محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کوبھی توانائی کے اضافی وسائل فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

مزید خبریں :