03 اگست ، 2016
نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘میں فواد خان ڈی جے اور عمران عبا س انوشکا شرما کے بھائی بن گئے۔
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کا بالی ووڈ میں کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے لیکن اب پاکستان کے خوبرو اداکار عمران عباس بھی اس سفر میں شامل ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان اور عمران عباس ایک ساتھ نئی بالی ووڈ فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس میں فواد خان ڈی جے کا کردار نبھائیں گے جبکہ عمران عباس اداکارہ انوشکا شرما کے بھائی کا کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘میں ایشوریا رائے انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔عمران عباس اس سے قبل انوشکا شرما اور کرن جوہر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔