14 جون ، 2012
لاہور… پیپلزپارٹی کے رہ نمابابراعوان کاکہنا ہے کہ انہیں اوران کے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، جن نمبروں سے دھمکیاں آ رہی ہیں، ان میں سے 2 نمبر توموبائل اسکرین پر آتے ہیں، لیکن ایک نمبر نہیں آتا،،تفتیش ہوگی تودھمکیاں دینے والوں کی شناخت سامنے آجائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی سیکیورٹی اللہ کے پاس ہے، ملک چھوڑ کرنہیں بھاگیں گے ،نہ ڈریں گے ،نہ ہی میدان چھوڑیں گے، تاہم عوام کے ٹیکس پر چلنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ اس کی تفتیش کریں،بابراعوان نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر دھمکیاں دینے والوں کے نام بتائیں گے ،ان کاکہناتھاکہ وہ ملک ریاض اور ارسلان افتخار کیس پر تبصرہ نہیں کرسکتے، معاملہ عدالت میں ہے،تاہم چیف جسٹس کے استعفے کی بات قابل مذمت ہے اوران کے سمیت سب کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا جبکہ وہ پارلیمنٹ کا تحفظ بھی کریں گے، بابراعوان نے کہاکہ وہ1996ء میں پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے اورشہید بی بی کے ساتھ پارٹی کو بنایا۔