Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
04 اگست ، 2016

’’ہپی بھاگ جائے گی‘‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

’’ہپی بھاگ جائے گی‘‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

 


کئی پاکستانی اداکاروں کی بالی ووڈ میں اینٹری کے بعد اب اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بھی بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے شروع کردئیے ہیں۔مومل شیخ کی پہلی رومانس اور مزاح سے بھرپور بالی ووڈ فلم’’ہپی بھاگ جائے گی‘‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔


’’گبرو ریڈی ٹو مِنگل ہے‘‘کے بول پر مبنی یہ گانا میکا سنگھ،ترنم ملک،نیتی موہان اور دانش صابری کی آواز میں ریکارڈ کرایا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی سہیل سین نے ترتیب دی ہے۔


مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتیہے اور بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہے جس کے بعد اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوتی ہے جو اسے واپس ہندوستان جانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔


اس فلم کی کاسٹ میں مومل شیخ کے علاوہ ابھے دیول،جمی شیر گل،پیوش مشرا،ڈیانا پینٹی اور علی فضل بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔


واضح رہے مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال 19اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :